نوشتہ کے زیر اہتمام رویندر بھون میں پٹنہ کلچرل فیسٹ 17نومبر کو
متعدد انعامات یافتہ شاعر عال خورشید شاد عظیم آبادی ایوارڈ سے ہونگے سرفرازز
پٹنہ
دبئی کی ادبی تنظیم نوشتہ کے زیر اہتمام اور ادبی تنظیم انشاد ممبئی و ٹی رضا ہائی اسکول پٹنہ کے اشتراک سے پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تحت ایک شام تین فنون(داستان گوئ، قوالی اور مشاعرہ) کے نام 17نومبرکی شام محفل کا انعقادکیا جائے گا۔ یہ محفل راجدھانی پٹنہ کے آر بلاک واقع رویندر بھون میں منعقد گی۔جس میں داستان گو سید ساحل آغا داستان گوی پیش کرینگے،قوالی صوفی موسیقی کی باصلاحیت فنکارا کھنک جوشی پیش کرینگی اور محفل مشاعرہ سے سامعین لطف اندوز ہونگے۔ پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تحت محفل مشاعرہ کا انعقاد شوکت پردیسی کی یاد میں ہوگا ۔اس موقع پر سر زمین بہار کے معروف شاعر ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ومرتب اور لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سمیت مختلف اردو اکادمیوں کے ذریعہ انعامات سے سرفراز جناب عالم خورشید صاحب کو شاد عظیم آبادی ایوارڈ سے نواز کر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔ جناب عالم خورشید صاحب کی
ساہتیہ اکادمی دہلی ، اردو اکادمی دہلی ، ایوانِ غالب ، کرناٹک اردو اکادمی، جشن بہار، دہلی ،خدا بخش اور نینٹل لائیبریری پٹنہ جیسے اہم اداروں کے مختلف سیمیناروں اور مشاعروں میں شرکت کے علاوہ ہندوستانی سفارتخانہ کے ذریعہ منعقدہ ریاض اور جدہ کے انجمن فروغ ادب، بحرین فروغ اردو، دوحہ قطر کے عالمی مشاعروں میں شرکت ہوئی ہے۔ 17 نومبر کو پٹنہ کلچرل فیسٹ میں شریک ہونے والےشعراء کرام میں ڈاکٹر نوازدیوبندی، اقبال اثر،ڈاکٹر کلیم قیصر،مہشر آفریدی،نعمان شوق،شاداب الفت،سلیم صدیقی،چراغ شرما،ریتیکا ریت اورایم وارث ہیں۔ان شعراء کے کلام سے سامعین محظوظ ہونگے۔
پٹنہ کلچرل فیسٹ کے تعاون کرنے والوں میں میڈیا پارٹنر روزنامہ قومی تنطیم پٹنہ، ریڈ افئم، ہاسپیٹلیٹی پارٹنر پستہ ہاوس، بزم اردو دبئی، اور ٹی رضا ہائی اسکول ہیں۔
پروگرام سے دلچسپی رکھنے والے حضرات فری ٹکٹ پاس کے لئے براہ مہربانی احیاء الالسلام بھوجپوری کے نمبر
7366923324
رابطہ کریں اور پٹنہ کلچرل فیس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔