ریاستی حکومت کے نو سال مکمل،ڈاکٹر عمار رضوی نے قیادت اور ترقی کی تعریف*
*سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے کی عملی تصویر*
ابوشحمہ انصاری
،لکھنؤ
)اتر پردیش میں ریاستی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر، ڈاکٹر عمار رضوی، نے حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمات کی تعریف کی۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ نو سالہ دور میں ریاستی حکومت نے تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، روزگار اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں میں نمایاں اور قابل تعریف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیشی اور عوامی خدمت نے ریاست کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
ڈاکٹر رضوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قائدانہ خدمات اور وژنری سوچ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی قیادت میں شفاف پالیسی سازی، عوامی بھلائی اور ہر طبقے کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔
ڈاکٹر رضوی نے اس موقع پر کہا"سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس" کے نعرے کو عملی شکل دینے میں ریاستی حکومت نے نو سالہ دور میں اہم اقدامات کیے ہیں۔ یہ نعرہ ہر شہری کے لیے ترقی، انصاف اور شمولیت کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے میں کی جانے والی اصلاحات بے حد قابل تعریف ہیں۔ آئندہ بھی حکومت کو پسماندہ طبقات، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کو ترجیح دینی چاہیے۔ عوامی رائے اور شفاف ڈیٹا کی بنیاد پر پالیسی سازی ہی ریاستی ترقی اور 2047 کے قومی وژن کی تکمیل کی ضمانت ہے۔
۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔