Tranding
Tue, 29 Jul 2025 09:17 PM

کمیونسٹ جماعتوں کا اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملے کے خلاف کٹھمنڈو میں احتجاج

کٹھمنڈو، نیپال.

کٹھمنڈو میں بارہ کمیونسٹ جماعتوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی نسل کشی اور ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کے خلاف جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ نیپال کمیونسٹ پارٹی (ماؤوادی کیندر)، نیپال کمیونسٹ پارٹی (اکیکرت سماج وادی)، راشٹریہ جن مورچہ، نیپال کمیونسٹ پارٹی سمیت بارہ کمیونسٹ جماعتوں کے اشتراک سے کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ماؤ وادی کیندر کے جنرل سیکریٹری دیو گرونگ، لیلامنی پوکھریل، متحدہ سوشلسٹ کے سینئر نائب صدر راجندر پانڈے، جن مورچہ کے صدر چتر بہادر کے سی، سائنسی سوشلسٹ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری آہوتی سمیت مختلف کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔

مظاہرین نے "سامراجی جنگ بند کرو، عالمی امن قائم کرو" کے نعروں کے ساتھ شانتی باٹیکا (رتن پارک) سے جلوس نکالا، جو جمل، گھنٹہ گھر، باگ بازار اور پتلی سڑک ہوتے ہوئے پردرشن مارگ تک پہنچا، جہاں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔واضح ہو کہ اسار 19 کو ماوادی مرکز سمیت کمیونسٹ جماعتوں کی میٹنگ میں اسرائیل کے غزہ اور ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کٹھمنڈو میں مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مولانا مشہود خاں نیپالی

Jr. Seraj Ahmad Quraishi
14

Leave a comment

logo

Follow Us:

Flickr Photos

© Copyright All rights reserved by Bebaak Sahafi 2025. SiteMap