صوفیاء کے خانقاہوں سے بنٹتا ہے امن و محبت کا پیغام ۔۔ فرّخ جمال
حضرت مسکین شاہ ر ح کا
84واں تین روزہ عرس مقدس 30 نومبر سے
گورکھپور
شہر کے محلہ اندھیاری باغ میں واقع خانقاہ حضرت مسکین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے 84ویں تین روزہ عرس مقدس کے موقع پر
خانقاہ حضرت میاں محمد نیاز بہادر عرف مسکین شاہ (رح) ٹرسٹ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
خانقاہ حضرت مشکین شاہ کے صدر محمد فرخ جمال نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ عرس مقدس 30 نومبر سے 02 دسمبر 2023 تک روایتی شان و شوکت اور عقیدت و احترام کے ساتھ منقّید کیا جائے گا۔ فرّخ جمال نے بتایا کہ حضرت مشکین قلندر زماں اور کامل بزرگ تھے۔ عرس میں مسلمان، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب و ملت حضرت کے خانقاہ میں حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حضرت مسکین شاہ کے خلفاء اور مریدین ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ عرس میں حضرت کے چاہنے والے اجمیر شریف، رام پور، کولکتہ، کلیر شریف، بہار، جھارکھنڈ، بنگلورو، کانپور، لکھنؤ وغیرہ سے شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوفیاء کے خانقاہوں سے امن و محبت کا پیغام پھیلتا ہے۔
30 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہنے والے تین روزہ عرس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خانقاہ کے خادم اور سیکرٹری فیروز احمد راعین نے بتایا کہ عرس کا آغاز 30 نومبر 2023 (جمعرات) کو شام 5:30 بجے جشن میلاد النبی سے ہوگا۔ نعتیہ مشاعرہ، رات 8 بجے۔ تاریخ یکم دسمبر 2023 (جمعہ) دوپہر 2 بجے محلّہ رحمت نگر سے سرکاری چادر نکالی جائے گی، یکم دسمبر کو ہی رات 9 بجے سے محفل قوالی ہوگی۔ جس میں کلیر شریف سے عرفان صابری اور دیوا شریف بارہ بنکی سے قوال عفان وارثی صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آخری دن 02 دسمبر 2023 کو قل شریف، لنگر عام اور قوالی کے ساتھ صبح 9:00 بجے سے پورا دن پروگرام جاری رہے گا۔ آخر میں ملک میں امن و امان اور ملک کی سلامتی کے لیے خاص دعائیں کی جائین گی ۔
اس موقع پر شکیل احمد، انوار عالم،وکیل احمد بڑے، ابو نصر صدیقی، شمس تبریز نہالی ،گلزار احمد شیرو، عقیل احمد چھوٹے، سمیع اللہ پپو، سعد اللہ،سہراب خان وغیرہ کے علاوہ عرس کمیٹی کے تمام ممبران موجود تھے۔